Header Ads Widget

Responsive Advertisement

درندہ صفت بھائی نے بہن کو سیرکے بہانے سوات لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

 گھر والے میری شادی نہیں کروا رہی تھے اس لیے بہن  کے جنسی زیادتی کی ہے  ۔ملزم کا پولیس کو بیان

Illustrations purpose -file photo



سوات( ڈے نیوز اردو۔ 21 اگست)  اردو پوائنٹ کی خبر کے مطابق سوات پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سگی بہن کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بھائی کے ساتھ سیروتفریح کے لیے آنے والی بہن نے اپنے سگے بھائی پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ لڑکی نے بتایا کہ اس کا سگا بھائی جلال اسے سیر کے لیے مدین سوات لے گیا اور ہوٹل میں رات کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ایک روزہ ڈیمانڈ حاصل کر لیا ہے اورلڑکی میڈیکل ایگزامینشن  کے لیے بھجوا دیا ہے۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کہ والدہ اور ہمشیرہ اس کی پسند کی شادی نہیں کروا رہی تھی  اس لیے اس نے انتقاماً اپنی بہن کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ مدین حلیم خان نے بتایا ہے کہ مالاکنڈ کی رہائشی ایک خاتون نے تھانہ میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ وہ اپنے سگے بھائی کے ساتھ کالام، مدین گئی تھی جہاں ملزم اس کے بھائی نے اسے 3 دفعہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پہلی دفعہ اس نے زیادتی کا نشانہ بنایا تو اسے منت سماجت اور معاشرے میں بے عزتی کے ڈر سے چپ کر دیا لیکن اگلے دن پھر اس نے وہی حرکت کر ڈالی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور لڑکی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس پر حتمی چالان عدالت میں پیش کر دیا جا ئے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے