ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سمیت 13 ممالک پر کے شہریوں پر عمرہ کی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کا شمار بھی ان ممالک میں ہورہا جہاں کرونا تیزی سے دوبارہ پھیل رہا ہے۔
ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس پابندی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جن ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے ان ممالک کے عمرہ زائرین پر باپندی عائد کر دی گئی ہے۔ جن ممالک کو اس پابندی سے استثنا حاصل ہے ان ممالک کے شہری عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔
ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پابندی کا فیصلہ سعودی حکومت کی وزارت صحت اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔جب کہ جن ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان ممالک میں پاکستان، مصر، ترکی، ارجنٹائن، انڈونیشیا، بھارت، برازیل، جنوبی افریقا، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، ویت نام، افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔
0 تبصرے