Header Ads Widget

Responsive Advertisement

جہانگیر ترین گروپ کا حکومت کے ساتھ سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ

 گروپ کے ارکان کے ساتھ حکومت کے خفیہ رابطوں کا انکشاف۔ کئی ممبر ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔




جہانگیر ترین گروپ نے اپنے خلاف ہونے والی غیر اعلانیہ کاروائیوں پر حکومت کو سخت ردعمل دینے کے بارے مشاورت شروع کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور چند دن بعد لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا جس میں اجتماعی استعفوں اور باقاعدہ فارورڈ بلاک کی تشکیل جیسے اقدامات پر غور اور مشاورت ہوگی۔
جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی تعداد 30 ہے جس میں 9 ایم این اے اور 21 ایم پی اے شامل ہیں۔ جن میں دو صوبائی وزراء، دو وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اور دو صوبائی معاونین شامل ہیں۔ 
حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کے خاتمے کے لیے خفیہ کوششیں شروع کردی ہیں جن میں گروپ ارکان کے ساتھ خفیہ رابطے اور ان کو مراعات دینے کی پیشکش کی جاری رہی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے