![]() |
بہاولپور ۔بم دھماکہ متعدد زخمی |
بہاولنگر (ڈے نیوز اردو) صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں مرکزی عاشورہ کے جلوس میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے۔
پنجاب کے وزیر زکوٰٰة اور عشر کے وزیر شوکت علی لالیکا نے میڈیا کو بتایا کہ 3 ہلاک اور 35 زخمی ہسپتال میں ہیں۔
کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جیل روڈ پر بم دھماکہ ہوا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جب عاشورہ کا جلوس جیل روڈ پہنچا تو اچانک دھماکہ ہوا۔ جلوس امام بارگاہ جمعیت الزہرا سے آرہا تھا۔ جلوس میں 400 سے زائد سوگوار موجود تھے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پنجاب کے وزیر زکوٰٰة اور عشر کے وزیر شوکت علی لالیکا نے میڈیا کو بتایا کہ ایک شخص جاں بحق اور 35 ہسپتال میں ہیں۔ گرنیڈ اوپر سے پھینکا گیا۔ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
0 تبصرے