مشہور بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد۔
![]() |
مبینہ طور خودکشی کرنے والی اداکارہ الیگزینڈرا جاوو ۔ فائل فوٹو |
ڈے نیوز اردو(ویب ڈیسک) تامل فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ الیگزینڈرا جاوو کی اس کے اپنے گھر سے پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی خبروں کے مطابق تامل فلموں کی مشہور اداکارہ الیگزینڈرا جاوو جس کا تعلق روس سے ہے اور اب یہاں تامل فلموں میں کام کرتی ہے۔ اس کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ کی موت مبینہ طور خودکشی معلوم ہوتی ہے۔ اداکارہ گووا میں اپنے ذاتی گھر میں اکیلی رہتی تھی۔جہاں ایک کمرے کی چھت سے ان کی پھندا لگی لاش ملی ہے تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ سے تحقیقات کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اداکارہ گزشتہ کئی دنوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور اس کے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ بھی تعلقات منقطع تھے۔
اداکارہ ایک فوٹوگرافر کے خلاف بھی جنسی حراسگی مقدمہ کروا چکی ہے۔ ایک شخص کے خلاف بلیک میلنگ کی بھی شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے تمام افراد سے پوچھ کچھ کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکارہ کی فیملی روس میں ہے جس کو روس کے سفارت خانے کے ذریعے واقع سے آگاہ کردیا گیاہے۔
0 تبصرے