Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بلدیاتی اداروں کی بحالی ، لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو مشروط نوٹس

 جواب جمع کرائیں ، جسٹس جواد ، درخواست قابل سماعت ہونے بارے استفسار درخواست گزاروں کے 5 سالہ مدت پوری کرنے کی قانونی بنیاد کیا ؟ عدالت کا سوال

لاہور ہائیکورٹ بلڈنگ۔ فائل فوٹو



 لاہور ( DayNewsUrdu-26August 21) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ شیڈول کے خلاف درخواست پرعبوری تحریری حکم جاری کر دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جوادحسن نے پانچ صفحات پرمشتمل عبوری حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو مشروط طور پر نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔حکم کے مطابق پنجاب حکومت کو بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق نکات پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر استفسار کیا ۔ عدالت نے سوال اٹھایا ہے کہ درخواست گزاروں کو پانچ سالہ مدت پوری کرنے کی قانونی بنیاد کیا ہے ؟ فیصلہ میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل محمد نواز علی نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے پیرا 23 کا حوالہ دیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے بلدیاتی حکومت کو قانون کے مطابق مدت مکمل کرنے کا حق ہے جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عمیر نیازی نے درخواست ناقابل سماعت قرار دی اور کہا کہ پیرا 23 میں پانچ سالہ مدت مکمل کرنے کی کوئی گارنٹ نہیں ہے ۔ عدالت نے درخواست میں اٹھائے گئے قانونی سوالات کے جواب کے لیے ایڈووکیٹ جنرل بینا ب کونوٹس جاری کردیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے