افغانستان پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس۔ پاکستان کو ایک پھر نظرانداز کردیا گیا۔
![]() |
فائل فوٹو |
ڈے نیوز اردو: افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بہت سارے ممالک نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے نمائندوں نے خطاب کیا تاہم پاکستان کے نمائندے کو ایک بار پھر نظر انداز کردیا گیا۔درخواست کے باوجود خطاب کرنے کی اجازت نہ دی گئی ۔چین کے نائب مندوب نے سلامتی کونسل میں خطاب میں کہا کہ کچھ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا افغانستان کے اندر وسیع کردار دیکھ رہے اور کچھ ممالک ان ہمسایہ ممالک کو نظرانداز کررہے ہیں ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیراکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغانستان کے ہمسایہ ملک ہونے کے ناتے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی درخواست دی، لیکن اس مرتبہ بھی پاکستان کی درخواست کو نظرانداز کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک صورتحال ہے، بھارت کے پاکستان مخالف رویہ کی اقوام متحدہ میں پذیرائی پر گہری تشویش ہے۔
اس سے قبل بھی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو شرکت اور خطاب کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
0 تبصرے