Header Ads Widget

Responsive Advertisement

شوہر نے خواب میں بیوی کی بے وفائی دیکھی، جاگتے ہی بیوی کو قتل کردیا۔

 قاہرہ: مصر میں ایک شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ دیا کیونکہ اس نے اپنی کو خواب میں کسی اور کے ساتھ دیکھا تھا۔ 


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ مصر کے انتہائی شمالی علاقے شیر الخیمہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق سفاک شوہر نے علی الصبح اپنی بیوی کا گلہ کاٹ دیا اور موقع واردات سے بھاگنے  کی کوشش کی تاہم مقتولہ زخمی حالت میں چیخ و پکار کی جس کو سن کر آنے والے پڑوسیوں نے ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔ 37 سالہ  سفاک شوہر نے پولیس کے سامنے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے  رات کو خواب دیکھا تھا جس میں اس کی بیوی کسی اور کے ساتھ جنسی تعلق قائم کررہی ہے۔ جب وہ بیدار ہوا تو اس نے خواب میں بیوفائی کی مرتکب بیوی کا گلہ کاٹ لیا۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے  وقت ملزم مکمل ہوش و ہواس میں نہیں تھا۔ ملزم پر مرگی کے دورے پڑتے رہتے تھے۔ ملزم کی ذھنی مریض ہونی کی ہسٹری ہے تاہم تحقیق کی جاری ہے کہ قتل کے ملزم کی ذھنی حالت کیسی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے