Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میانوالی ۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، مزدور لٹ گئے

 میانوالی ۔ دو مذدور دن دیہاڑے نقدی اور موبائل سے محرروم کردیے گئے


میانوالی(نامہ نگار) مزدوری سے واپس آنے والے دومزدوردن دہاڑے لُٹ گٸے۔ڈاکوٶں نے دونوں  45سوروپیہ نقدی اورموباٸل فون  چھین لیٸے۔دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات سے محلہ رمضان آبادوگردواح میں خوف وہراس،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسہہ پہرتین بجے محلہ رمضان آبادکے رہاٸشی مزدورتہران ولدسلیمان اورشفیع اللّٰہ ولدمیاں رانجھامزدوری کرکے موٹرساٸیکل پر گھرواپس جارہے تھے۔جیسے ہی حکیم عبدالرحیم ہسپتال سے یاروخیل روڈ پرجانبِ مغرب مڑے۔تھوڑے سے فاصلہ پر نامعلوم شخص نے لفٹ لینے کے لیٸے ہاتھ کااشارہ کیا۔جیسے ہی یہ دونوں رکے۔دیوارکی اوٹ میں چُھپاہوادوسراشخص موٹرساٸیکل پربرآمدہوااوراسلحہ کے زورپردونوں مزدوروں سے مبلغ پینتالیس سوروپے اوردوعددموباٸل فون چھین کررفوچکرہوگٸے۔مذکورہ مزدوروں نے تھانہ سٹی میں واقعہ کی رپٹ درج کرادی ہے۔علاوہ ازیں معروف سیاسی وسماجی رہنماملک نوازڈرہال نے مذکورہ واردات کی شدیدمذمت کی ہے اورکہاہے کہ شریف شہری اب دن دہاڑے لٹنےلگے ہیں۔یوں لگتاہے شدیدگرمی کی وجہ سے پولیس ستوپی کرسورہی ہے۔انہوں نے ڈی پی اومیانوالی،ایس ایچ اوسٹی اوردیگرپولیس افسران سے  پرزورمطالبہ کیاہے کہ مذکورہ ڈاکوٶں کوفی الفورگرفتارکیاجاٸے۔اورغریب مزدوروں کی نقدرقم اورموباٸل فونزبرآمدکیٸے جاٸیں۔اورپولیس گشت کے احکامات جاری کیٸے جاٸیں تاکہ عوام سماج دشمن عناصرسےمحفوظ رہ سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے