Header Ads Widget

Responsive Advertisement

حکومت پنجاب کا مزارات بند کرنے کا فیصلہ

 حکومت  پنجاب نے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔




ملک کے اندر کرونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ  سے حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا کہ چار اضلاع لاہور، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی کے اندر تمام مزارات کو 31 اگست تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ایک نجی ٹی وی 24 نیوز کی خبر کے مطابق ان چاروں اضلاع میں کرونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے زائرین کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم ان اضلاع سے ملحقہ مساجد میں کرونا کی ایس او پیز کے تحت نماز ادا کی جا سکے گی۔
پاکپتن میں بابا فرید گنج بخش کی عرس کی تقریبات پر عوامی شرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریبات میں صرف اوقاف اور متعلقہ لوگ شریک ہوں گے۔ عرس میں شریک لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے مزار پر سٹاف تعینات کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے