جنید صفدر کی شادی 22 اگست کو لندن میں ہوگی
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر رواں ماہ کے آخر میں ایک قریبی خاندانی دوست کی بیٹی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
شادی کارڈ کے مطابق جنید صفدر 22 اگست 2021 کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین سیف الرحمن کی بیٹی عائشہ سیف خان سے شادی کریں گے۔
نکاح کی تقریب لندن میں ہوگی۔ تاہم ، مریم اور ان کے شوہر تقریب میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔
دونوں خاندانوں کے قریبی افراد ہی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔
0 تبصرے