Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میانوالی۔ ہرنولی کا رہائشی قتل کیس کا ملزم میانوالی جیل میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

 
میانوالی جیل میں کرنٹ لگنے جاں بحق ہونے والا گل ضمیر

میانوالی۔( ڈے نیوز اردو )میانوالی جیل میں ہرنولی کا رہائشی ملزم  جیل  میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ  چونگی نمبر 5 وچویں روڈ پر مسلم شیخ برادری میں لڑائی ہوئی تھی جس میں دانش ولد حسین علی قتل اور دوافراد زخمی ہوئے تھے۔ جس پر 9 افراد پر ایف آئی آر ہوئی تھی۔
ان 9 افراد میں گل ضمیر ولد خدا یار بھی ایف آئی آر میں زیر دفعہ 302 ملزم نامزد تھا جو آج جیل حکام کے مطابق پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔  

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے