![]() |
جادا دبئی۔ فائل فوٹو |
تصویر میں نظر آنے والی زنانہ سینڈل اس لیے سنہری رنگ کی ہے کیونکہ اس میں سونے کی پتری استعمال کی گئی ہے ۔ سو سے زائد چھوٹے ہیرے بھی اس سینڈل میں استعمال کیے گئے ہیں۔جبکہ دو بڑے انتہائی قیمتی ہیرے بھی اس سینڈل کا حصہ ہیں۔
اس وقت دنیا کی یہ سب سے مہنگی اور منفرد سینڈل مشہورِ زمانہ جوتے بنانے والی کمپنی ’’جادا دبئی‘‘ اور ’’پیشن جیولرز‘‘ نے مل کر بنائی ہے جسے ’’پیشن ڈائمنڈ شوز‘‘ کا برانڈ نیم دیا گیا ہے۔
جادا دبئی کی کو فونڈر ماریا مجاری کا کہنا ہے کہ اس ایک جوڑی کی تیاری میں ان کی کمپنی کو نو ماہ سے بھی زیادہ عرصہ لگ گیا ہے کیونکہ یہ کام بہت نفاست اور احتیاط سے سرانجام دیا جاتا ہے۔
جادا دبئی پہلے بھی کئی بیش قیمت جوتے تیار کرچکی جن مختلف ہیروں کا استعمال ہوتا ہے۔
قیمتی سینڈلز کی اس نئی جوڑی میں استعمال ہونے والے ہیرے انتہائی نایاب ہیں۔ جن کی وجہ سے ان کی قیمت میں اتنا اضافہ ہوا ہے۔
0 تبصرے