![]() |
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کرونامیں مبتلا۔ہسپتال داخل |
ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق کورونا کے موذی مرض میں مبتلا قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کے آر ایل ہسپتال سے روالپنڈی کے ملٹری منتقل کیا گیا ہے۔گذشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی جس پر انہیں پہلے کے آر ایل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
پاکستانی ایٹم بم کے خالق مانے جانے والے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت خراب تھی جس پر ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو 28 اگست کو مثبت آیا۔ اس کے بعد ان کو کے آر ایل ہسپتال کر دیا گیا۔ گذشتہ روز ان کی ہسپتال میں طبیعت زیادہ خراب ہوگئی جس کے بعد ان کو راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال کے کرونا ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں کو ریفر کیا گیا جنھوں نے ان کو کرونا وارڈ روالپنڈی شفٹ کرنے کی ھدایت کی۔
اب ڈاکٹر عبدالقدیر خان سی ایم ایچ کے کرونا وارڈ میں داخل ہیں۔
0 تبصرے