![]() |
تحریک طالبان پاکستان ۔فائل فوٹو |
اسلام آباد: افغان طالبان نے غیر قانونی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو پاکستان میں آپریشن معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ نے پاکستانی شکایات پر تین رکنی کمیشن تشکیل دیا ہے۔ کمیشن تحریک طالبان کی حکومت پاکستان کے خلاف کاروائیوں کا جائزہ لے کر ایک رپورٹ تیار کرے گا۔کمیشن نے غیر قانونی ٹی ٹی پی کو پاکستان کے ساتھ مسائل حل کرنے کے لیے خبردار کیا ہے۔ طالبان کے ارکان کو عام معافی کے بدلے اپنے ہتھیار ڈال کر پاکستان جانا چاہیے۔ طالبان کی طرف سے رپورٹوں اور مظالم کی تحقیقات کی جائیں گی، طالبان نے واضع کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے کسی بھی ملک کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوگی۔ پاکستان اور افغان طالبان نے بھی اس پیش رفت کے بارے میں کوئی مناسب موقف جاری نہیں کیا۔
0 تبصرے