Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے عمران خان کا ایک اور تحفہ، بجلی پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا

 بجلی کے 500 روپے سے زائد کے بلوں پر 10فیصد وڈ ہولڈنگ ٹیکس لاگو،بجلی کی قیمت میں مزید مہنگی ہونے کا امکان، ذرائع

 presentation purpose photoبجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان۔ 



اسلام آباد (ڈےنیوزاردو،  تازہ ترین، 26اگست 2021) مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے عمران خان کی حکومت کا ایک اور گفٹ، بجلی کے 500روپے سے زیادہ کے بلوں پر 10فیصد وڈ ہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے جس بجلی کی قیمت میں مزید اضافے ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے ۔ پانچ سو روپے سے زائد بلوں کی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا کام منظوری کے آخری مرحلے میں ہے۔
نجی ٹی وی اور اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق 500 روپے سے کم بل پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا اور یہ حکومت کا غریب عوام کے ریلیف ہے۔جب کہ 20000روپے تک بل پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔رپورٹ کے مطابق 20000روپے سے زائد پر 12 فیصد ٹیکس لگے گا۔ ٹیکس گھریلو اور کمرشل دونوں صارفین پر لاگو ہو گا ۔واضح رہے کہ ملک میں بجلی انتہائی مہنگی  کرنے کے باوجود تین سالوں میں گردشی قرضہ بڑھ کر22 کھرب80 ارب ہوگیا، جس کا مطلب ہے کہ حکومت عوام سے بجلی کی قیمت وصول کرکے آگے بجلی بنانے والے کارخانوں ادا نہیں کر رہی۔ 
2018ء میں جب اس حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تو سرکلرڈیبٹ  گیارہ کھرب  اڑتالیس ارب روپے تھا، تین سال قبل بجلی کی قیمت نو روپے فی یونٹ تھی، اب قیمت  تیئیس روپے فی یونٹ ہے جبکہ حکومت کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ اس نے بجلی بنانے والی کمپنیوں سے بات کرکے بجلی کے فی یونٹ نرخ کم کروائے ہیں اس کے باوجود سرکلرڈیبٹ میں ایک ارب روپے روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرمعاشیات فرخ سلیم نے ٹویٹر پر حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت نے 3 سال میں بجلی کی قیمت میں چودہ روپے اضافہ کیا پھر بھی سرکلرڈیٹ میں  روزانہ کی بنیاد پر ایک ارب روپے اضافہ ہو رہا ہے۔2018ء میں سرکلرڈیبٹ گیارہ کھرب  اڑتالیس ارب روپے تھا، اب 2021ء میں سرکلر خسارہ بڑھ کر تیئیس کھرب روپے ہوگیا ہے۔ سرکلر ڈیبٹ میں یومیہ ایک ارب، ماہانہ اکتیس ارب  پینتالیس کروڑ اور سالانہ تین کھرب سڑسٹھ ارب روپے اضافہ ہو رہا ہے۔فرخ سلیم نے کہا کہ 2018ء میں بجلی 9 روپے فی یونٹ تھی، اب مہنگی ہوکر  تیئیس روپے فی یونٹ ہوگئی ہے، موجودہ عمران خان کی حکومت نے بجلی کی قیمت میں چودہ روپے اضافہ کیا پھر بھی سرکلرڈیٹ میں یومیہ ایک ارب روپے اضافہ ہو رہا ہے۔         

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے