Header Ads Widget

Responsive Advertisement

لاہور ۔ ڈاکوؤں نے دو پولیس اہلکار ماردیے۔

 
لاہور پولیس مقابلہ۔ دو اہکلار جاںبحق۔ فائل فوٹو


لاہورکے علاقے مانگہ منڈی قبرستان کے پاس ڈاکوؤں اور پولیس کا مقابلہ ہوا ۔اس  مقابلے میں 2 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات کو پولیس نے کنفرم کیا ہے۔
سی سی پی او لاہور  نے میڈیا کو بیان جاری کیا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب لاہور کے علاقہ مانگہ منڈی قبرستان کے قریب ایک شہری سے ڈاکوؤں کی طرف  ساٹھ ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھیننے کی واردات کی15 پر کال موصول ہوئی۔ واردات کی اطلاع پر فوراََ  محافظ فورس کے اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے۔  محافظ فورس کے پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے محافظ فورس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے  لگے۔ محافظ فورس کے اہلکاروں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا۔ مانگہ بائی پاس کے قریب پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے ایک بار پھر پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق پولیس اہلکاروں کے نام کانسٹیبل عادل شاہ اور عباد معلوم ہوئے ہیں۔ عادل شاہ کو سینے پر اور عماد کو کنپٹی گولی لگی، دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے