گذشتہ روز جہاز کو 800 میٹر تک سمندر میں کھینچا گیا لیکن بروقت دوسرے ٹگ سے منسلک نہ کیا جاسکا اور جہاز سے ٹگ تک باندھا گیار سہ ٹوٹنے کے باعث آپریشن ملتوی کرنا پڑا ۔شپنگ ایجنٹ
![]() |
Ship ground at beach near karachi. File Photo |
۔کراچی ایکسپریس کے بزنس رپورٹر کے مطابق ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے آپریشن میں ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، جہاز 21 جولائی والی پوزیشن پر واپس آگیا ، جہاز کو 800 میٹر تک سمندر میں کھینچ گیا اور جہاز نے لہروں پر تیرنا شروع کر دیا تھا لیکن جہاز کو بروقت بڑے ٹگ سے منسلک نہ کیا جاسکا ، اس دوران جہاز کو کھینچنے والے چھوٹے ٹگ تک باندھا گیا سہ ٹوٹ گیا اور جہاز دوباره ساحل پر آکر لگ گیا ، شپنگ ایجنٹ کیپٹن عاصم اقبال کے مطابق آپریشن ناکام نہیں ہوا جہاز کو 800 سے 900 میٹر تک سمندر میں کھینچا گیاتھا ، ٹگ سے جہاز کو کھینچنے کے دوران رسہ ٹوٹ گیا جہاز کی انجن بھی چل رہے تھے ، انھوں نے کہا کہ رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے آپریشن ملتوی کرناپڑا۔ پانی کے جذر کے وقت رسہ دوبارہ جوڑنے کے بعد آپریشن شروع کیا جائے گا ، انھوں نے کہا کہ کل اور پرسوں بھی بڑا مدوجزر ہے اس دوران دوبارہ کوشش کی جائیگی ، اگر اگلے 2 روز میں کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں تو 6 سے 7 ستمبر سے شروع ہونے والے مدوجزر کا انتظار کرنا ہو گا ، جہاز کے کپتان کیپٹن عمر نے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کامیاب آپریشن ٹگز کی وجہ سے ناکام ہو گیا ۔ جہاز کے کپتان کیپٹن عمر نے آپریشن کی ناکامی کا ذمے دار سی میکس نامی کمپنی کو قرار دیدیا ، انھوں نے کہا کہ کہا کہ سی میکس کا فراہم کردہ ٹگ آپریشن کی ناکامی کا سبب بنا ، سی میکس نامی کمپنی جہاز کی ری فلوٹنگ کا آپریشن کر رہی ہے ۔
0 تبصرے