Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ضلع میانوالی میں کرونا سے کل 170 اموات ہو چکی ہیں۔

 
میانوالی میں کرونا سے اب تک 170 اموات ہوچکی ہیں

میانوالی (ڈے نیوز اردو, day news urdu,)ضلع میانوالی میں کورونا سے بچا ؤ کی ویکسی نیشن مہم تیزی سے جاری ہے اور اب تک پہلی اور دوسری خوراک کے61.65فیصد اہداف حاصل ہو چکے ہیں۔ضلع میں اب تک 49.39فیصد شہریوں کو پہلی اور12.26فیصد شہریوں کو دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔کورونا سے بچا ؤ کا واحد اور محفوظ حل ویکسی نیشن ہے اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ بلا تاخیر ویکسین لگوائیں تاکہ ضلع میں کورونا وائرس وباء کے پھیلا ؤ کی روک تھا م ممکن ہو سکے۔یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پر یو نٹیو ہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتائی۔انہوں نے بتا یا کہ ضلع میں اس وقت کورونا فعال مریضوں کی تعداد218ہے جن میں سے 9مریض ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ 209مریضوں کو گھروں پر قرنطین کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں داخل مریضوں میں سے پا نچ مریض سیریس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں اب تک کورونا سے170اموات ہو چکی ہیں۔ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کاشف علی نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچا ؤ کی حفاظتی و احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور فوری ویکسین لگوائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے