![]() |
لاہور۔ درجنوں لاوارث لاشیں ہسپتالوں میں پڑی ہیں |
dunya news urdu, urdu news, urdu newspaper,
لاہور- دنیا نیوز اردو اخبار کی خبر کے مطابق رواں ماہ ستمبر میں شہر بھر سے سڑکوں ، فٹ پاتھوں ، پارکوں ، باغوں ، دریا اورنہر سے ملنے والی نامعلوم افراد کی 35 لاشیں برآمد ہوئیں ، شہر بھر سے ملنے والی نامعلوم افراد کی 24 لاشوں کی شہر کے مختلف قبرستانوں میں تدفین کی گئی ہے ۔ رات گئے شہر سے 7 لاشیں برآمد ہوئیں ، پولیس کی جانب سے لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی گئیں ، دوسری جانب شہر کے مردہ خانے لاشوں سے بھر گئے ۔ شہر کے تین مردہ خانوں میں 63 میں تدفین کی منتظر ہیں ، لاشیں مردہ خانوں میں گلنے سڑنے لگیں ، 42 لاشیں میو ہسپتال کے مردہ خانے ، 16 جناح ہسپتال کے مردہ خانے اور 5 لاشیں جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی ہیں متعدد لاشوں کی شناخت ہونے کے باوجود بھی تفتیشی افسر لاشوں کونہیں اٹھارہے ہیں ، درجنوں لاشیں گزشتہ 2 ماہ سے زائد عرصہ سے مردہ خانہ میں پڑی ہیں ۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے مطابق تفتیشی افسران کو فون کرتے ہیں لیکن وہ ہماری بات نہیں سنتے ہیں ۔
0 تبصرے