جلال آباد میں تین دھماکے ، طالبان فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی طالبان پر پہلا حملہ کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ، کابل میں بھی دھماکا کابل ، جلال آباد ۔ افغانستان میں مختلف دھماکوں اور طالبان پر حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ۔ ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں تین دھماکے ہوئے ، طالبان فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ، اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان پر یہ پہلا جملہ ہے کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ، کابل دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے لڑکوں کے سکول ، مدارس کھل گئے تفصیل کے مطابق افغانستان میں 4 مختلف دھماکوں میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ، جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے گل باغ کے علاقہ میں طالبان فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے زور دار دھماکا ہوا جس سے 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، ایک ماہ پہلے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان پر یہ پہلا حملہ ہے ، یادر ہے کہ جلال آبادکو داعش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ، ادھر کابل میں بھی ایک دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دھماکہ ہزارہ برادری کے علاقے تیراہ میں ہوا ۔ اس دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، افغان حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، علاوہ ازیں طالبان کی عبوری کابینہ نے افغان صوبہ پنجشیر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کی اجازت دے دی ، دوسری جانب افغانستان میں کاروبار زندگی معمول پر آنے لگا ہے ، پارکوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بڑی تعداد میں آ رہے ہیں ، علاوہ ازیں ایک ماہ بعد لڑکوں کے سیکنڈری ، ہائی سکول اور دینی مدارس ہفتہ کو دوبارہ کھل گئے ہیں۔
0 تبصرے