![]() |
File photo only presentational purpose 5 person killed in road accident in Haripur KPK. |
مانسہرہ: قلندر آباد انٹرچینج کے قریب ایک کار کو المناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جن ایک 4 دن کی نومولود بچی بھی شامل تھی۔
بدقسمت کار ہری پور سے مانسہرہ آرہی تھی۔ذرائع کے مطابق آلٹو 5 مسافروں کے ساتھ قلندرآباد انٹرچینج کے پاس ٹائر پھٹنے سے دیوار سے جا ٹکرائی جس کار میں سوار تمام مسافر جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں عادل ملک، اس کی پھوپھی مسمات (ش) اور اس کی 8 سالہ بیٹی، عادل ملک کی 4 دن کی نومولود بچی اور گاڑی ڈرائیور عزیر شامل ہیں۔
0 تبصرے