Header Ads Widget

Responsive Advertisement

لاہور کے 3 مردہ خانوں میں 63 لاشیں تدفین کی منتظر

  42 لاشیں میو ، 16 جناح اور 5 جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی ہیں۔ پولیس ہماری بات نہیں سنتی ملازمین

 حکومت تدفین کے پیسے نہیں دیتی تفتیشی افسران

لاہور کے ہسپتالوں میں متعدد لاوارث لاشیں تدفین کی منتظر 


geo news urdu,  dunya news urdu,  express news urdu, Lahore, 
 دنیا نیوز اردو لاہور کی ایک خبر کے مطابق لاہور کے تین مردہ خانوں میں 63 لاشیں تدفین کی منتظر ہیں تفتیشی افسر انہیں مردہ خانوں میں جمع کروا کے تدفین کرنا بھول گئے ہیں ۔ سب سے زیادہ 42 لاشیں میو ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی ہیں ۔ 16 لاشیں جناح ہسپتال کے مردہ خانے اور 5 لاشیں جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی ہیں ۔ متعدد لاشوں کی شناخت ہونے کے باوجود بھی تفتیشی افسران لاشوں کو نہیں اٹھار ہے ۔ درجنوں لاشیں ایسی ہیں جو گزشتہ 2 ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ۔ مردہ خانے کے ملازمین کا کہنا ہے کہ متعدد بارتفتیشی افسروں کو لاشوں کی تدفین کے لیے کال کر چکے ہیں لیکن تفتیشی افسر ہماری بات نہیں سنتے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ بعض تفتیشی تو کہتے ہیں ہم نے لاشوں کی تدفین نہیں کرنی ہے آپ ہمارے افسروں کو ہماری شکایات لگا دیں ۔ لاشیں خراب ہورہی ہیں اور پولیس والے ہمارا فون سنتا ہی پسند نہیں کرتے ۔ ایک تفتیشی افسر نے کہا کہ لاشوں کی تدفین کے حوالے سے کہ انویسٹی گیشن تفتیشی افسروں کو کوئی پیسے نہیں دیتا ،تفتیشی افسروں کو اپنی جیب سے یا تھانے میں آنے والے دیگر سائلین سے پیسے لیکر تدفین کروانا پڑتی ہے اسی وجہ سے تفتیشی افسران ان لاشوں کی تدفین نہیں کرواتے ۔ اس حوالے سے پی آر اوٹو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کروانے کے لیے لاشوں کو تدفین نہیں کی گئی ہے تا کہ انکے ورثاء مل جائیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے