حبیبہ 3 سالہ بھائی کے ساتھ کھیل رہی تھی ، گلے پرکٹر چل گیا سوتیلے والد کا بیان۔
معاملہ مشکوک ، فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے تحقیقات جاری ہیں ، پولیس
![]() |
لاہور۔ منہالہ 8 سالہ بچی قتل |
geo news urdu, urdu news, express news urdu
لاہور - ہڈیارہ کے علاقہ میں 8 سالہ بچی کی گردن کاٹ کر قتل کروا گیا ہے ، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ، منہالہ گاؤں کے رہائشی اور بچی کے سوتیلے والد راشد نے بتایا کہ 8 سالہ حبیبہ اپنے تین سالہ بھائی کے ساتھ زیرتعمیر مکان میں کھیل رہی تھی ، اچانک بچی کے گرنے کی آواز آئی ، میں نے جا کر دیکھا تو حبیبہ کی گردن ٹائل کے اوپر پڑی تھی اور اس کی گردن کٹی ہوئی تھی میں نے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ فوت ہو گئی پھر پولیس آگئی اور لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ راشد نے کہا میں کوئی کارروائی نہیں کرانا چاہتا ہوں ۔ حبیبہ کے تین سالہ بھائی نے کہا کہ چور پولیس کھیلتے ہوئے بہن نے خودگردن پر کٹر چلایا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سالہ بچی کا گلا کاٹا گیا ہے ۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ بچی کوقتل کیا گیا ہے ۔ جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹ اور دیگر شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں تفتیش اور فرزاک رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی ہلاکت کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی ۔
0 تبصرے