Header Ads Widget

Responsive Advertisement

برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔

 

Shahbaz sharif - File photo


21 ماہ کی تحقیقات اور 20 سال کے مالی معاملات کے جائزے کے بعد ایک برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اور مجرمانہ سرگرمیوں سے بری کر دیا۔
 عدالت نے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی کا حکم بھی دیا۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرا دی۔
 رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمیوں کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
 عدالتی حکم پر دسمبر 2019 میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے۔

 برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان ، نیب اور ایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں شہباز شریف اور شریف خاندان کے اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے