![]() |
پی سی بی ٹی ۔20 کپ بھرپور طریقے سے کرانے کا فیصلہ |
geo news urdu, urdu news, news in urdu, urdu newspaper online
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹورنامنٹ ٹی 20 کپ کو بڑے پیمانے پر منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ کے بڑے کرکٹراسٹارز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ شیڈولڈ ٹی ٹوئنٹی ون ڈے سیریز جمعہ کے روز آخری لمحات میں ایک اعلی سطحی سکیورٹی خطرے کا حوالہ دے کرمنسوخی کے بعد لیا گیا ہے۔
قومی ٹی ٹونٹی کپ کا مقام ، جس کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس کی ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے تیار کرنا ہے ، ملتان سے راولپنڈی اور لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے شروع گا۔
ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی 23 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کی میزبانی کرے گا۔ کپ کا دوسرا مرحلہ 4 سے 11 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ملتان میں کھیلے جانے والے میچز راولپنڈی اور لاہور منتقل کیے گئے کیونکہ ملتان کے مقابلے میں دونوں شہروں میں بہتر سہولیات دستیاب تھیں۔
پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے منتخب تمام کھلاڑی قومی ٹی 20 کرکٹ کپ کے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
نیوزی لینڈ نے سیکورٹی الرٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کا دورہ ختم کردیا تھا جس سے پاکستان میں لاکھوں کرکٹ شائقین اس وقت دل شکستہ ہو گئے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میچ سے کچھ دیر پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آفیشلز نے ہمیں بتایا کہ انہیں کچھ ذرائع نے سیکورٹی الرٹ سے آگاہ کیا ہے اور یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
"پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے آنے والی ٹیم کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے تھے۔ ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو بھی اس کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے ذاتی طور پر بات کی اور اسے بتایا کہ ہمارے پاس دنیا کا بہترین انٹیلیجنس سسٹم ہے۔ اور یہ کہ آنے والی ٹیم کے لیے کسی قسم کا کوئی سیکورٹی خطرہ موجود نہیں ہے۔
پی سی بی نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ سکیورٹی ٹیم پاکستان میں قیام کے دوران حکومت کی طرف سے کیے گئے سیکورٹی انتظامات سے مطمئن تھے۔
0 تبصرے