Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بلوچستان کے ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش 


 



کوئٹہ: بلوچستان کے اراکین صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے۔
16 ایم پی اے دستخط کے ساتھ تحریک عدم اعتماد صوبائی اسمبلی کے سیکٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔
 ایم پی اے نصیر احمد شاہوانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی  چار وجوہات ہیں۔
 شاہوانی نے کہا ، "وزیراعلیٰ  جام کمال کی حکومت کی خراب کارکردگی کی وجہ سے وہ حکومت کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں۔
عوام اور عوامی نمائندے اس حکومت سے فوری نجات چاہتے ہیں۔
 ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بدامنی ، بدعنوانی اور لوٹ مار بہت زیادہ ہے"۔
 عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لیے ہمارے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے لیکن وہ ہم ابھی ظاہر نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن اپنے اجلاس  میں اپنے نمبر ظاہر کرے گی۔

 دریں اثناء بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا حق حاصل ہے لیکن اس کے لیے ان کے پاس مطلوبہ تعداد ہونی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کافی عرصے سے حکومت کو  گرانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن انہیں  واضع طور پر ناکامی کا سامنا ہے۔ عوامی سطح پر تحریک چلانے میں ناکامی کے بعد تحریک عدم اعتماد کا حربہ لائے ہیں۔

 لیاقت نے کہا  کہ حکومت کا کام ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے اور اپوزیشن ہمیشہ حکومت کے اچھے کاموں میں روڑے اٹکا کر اپنی سیاست بچانا چاہتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے