![]() |
Nawaz Sharif -File Photo |
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم عوام کے حق کے لیے صاف اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور یہ عوام کا جمہوری حق ہے۔
گوجرانوالہ ڈویژن کا تنظیمی اجلاس مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ کنٹورنمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پنجاب سے مسلم لیگ ن کو کامیابی عوام کی خدمت کی بدولت ملی، مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا، مسلم لیگ ن پر اعتماد کرنے پر باقی باقی صوبوں کی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے ویڈیو لنک پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور،راولپنڈی اور گوجرنوالہ ڈویژن ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) کے گڑھ سمجھے جاتے رہے ہیں لیکن یہاں کے انتخابی نتائج بہت مایوس کن ہیں، ہم کو پارٹی تنظیم کو منعظم، مضبوط، فعال اور طاقتور کرنا ہے۔ حمزہ شہباز اور مریم نواز پارٹی عہدے داروں سے مل کر تنظیم سازی کو دیکھیں اور جن لوگوں کو پارٹی عہدیدار بنایا جائے ان سے رابطہ رکھیں۔
نوازشریف نے کہا کہ ہم پر عوام کے اعتماد کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ آج جو دنیا میں سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ ہم سب دیکھ رہے ہیں۔ بیروزگاری،مہنگائی، بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری اور علیمہ باجی کے کیسز انجام کو پہنچنے کے بجائے ان کا ذکر تک غائب ہو گیا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی حق کے لیے ہمارا مطالبہ صرف شفاف انتخابات ہیں۔ یہ ہمارا آئینی حق ہے اور آئین کا احترام اور پارلیمان کی عزت و احترام سب پر لازم ہے۔
آئین کی پاسداری اور آئین پر عملداری آزاد عدلیہ کی غیرموجودگی میں ممکن نہیں ۔
0 تبصرے