![]() |
Election commission of Pakistan give time to sawati and choudhry for reply over allegations on ECP |
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم خان سواتی کو کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں اپنے جوابات جمع کرانے کے لیے مزید وقت دے دیا ہے۔
اس معاملے سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے سواتی سے تین ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ احکامات کی عدم تعمیل کی صورت میں وزراء کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی اور اگر الزامات کی حمایت کرنے والے ثبوت فراہم نہ کیے گئے تو ان کے رویے کو توہین سمجھا جا سکتا ہے۔
ای سی پی نے 16 ستمبر کو چودھری اور سواتی کو نوٹس بھیجے تھے ، دونوں وزراء سے سی ای سی سکندر سلطان راجہ اور کمیشن کے خلاف الزامات کے لیے ایک ہفتے کے اندر وضاحت مانگی تھی۔
تاہم دونوں وزراء نے 23 ستمبر کو ای سی پی سے اپنے جوابات جمع کرانے کے لیے توسیع کی درخواست کی۔
سواتی نے الیکشن کمیشن پر 10 ستمبر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس کے دوران الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانے والی کمپنیوں سے پیسے لینے کا الزام لگایا تھا ۔
دریں اثنا چوہدری فواد نے اسی دن ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ای سی پی اپوزیشن جماعتوں کا ہیڈکوارٹر بن گیا ہے اور چیف الیکشن کمشنر ان کے ترجمان کے طور پر کام کر رہے ہیں"۔
0 تبصرے