![]() |
جنرل فیض حمید کابل میں طالبان قیادت سے ملاقات کریں گے۔ فائل فوٹو |
کابل:پاکستان کی پریمیئر انٹیلیجنس ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید افغانستان کے دورے پر دارلحکومت کابل پہنچ گئے۔
جنرل فیض حمید کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی کابل کے دورہ پر گیا ہے۔ جنرل فیض حمید کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں کابل ائیرپورٹ پر ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے بڑے خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد طالبان کی افغان شوریٰ کی خصوصی دعوت پر کابل گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے پاک افغان تعلقات، سکیورٹی کے معاملات اور افغانستان کے اندرونی معاملات پر بات کریں گے ۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاشی اور دوطرفہ تجارتی تعلقات، سیکیورٹی سمیت امور پر بات چیت ہوگی۔
دورے کے دوران پاک افغان کی سرحد پر صورتحال ،اور دونوں ممالک کو مشترکہ طور سلامتی کے درپیش چیلنجز پر بات چیت کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنانے پر مشاورت کی جائے گی کہ افغان سرزمین کسی صورت دھشت گرد استعمال نہ کر سکیں۔
ڈی جی آئی ایس آئی کابل میں تعینات پاکستانی سفیر سے بھی ملاقات بھی کریں گے جس میں افغانستان کے بارے معاملات پر بات کی جائے گی۔
0 تبصرے