![]() |
حافظ آباد میں عدالت میں تین افراد فائرنگ سے جاںن بحق۔ بطور نمونہ فائل فوٹو |
حافظ آباد کی سیشن عدالت میں ملزمان کی پیشی پر دو مخالف افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ حافظ آباد میں
فائرنگ کا یہ واقعہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ندیم انجم میاں کی عدالت میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس پانچ ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائی تو مخالفین سیشن عدالت کے اندر آتشیں اسلحہ سمیت موجود تھے۔جنھوں ہتھکڑیاں لگے ملزمان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور 5 زخمی ۔ جن میں 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ان کو لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
فائرنگ کے واقعے پر ڈی پی او حافظ آباد نے نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیکر تحقیق کی جائے کہ ملزمان اسلحہ کے ساتھ عدالت کے اندر کیسے پہنچے، ڈی پی او نے کہا ہے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج قبضے میں لیکر دیکھا جا ئے کہ ملزمان اسلحہ کے ساتھ اندر کیسے گئے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے ایک گاؤں،،ونی،،کی دو برادریوں جٹ برادری اور راجپوت برادری کے درمیان عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی ہے۔گذشتہ روز راجپوت برادری قتل کے الزام میں زیر حراست 5 افراد کو پولیس ہتھکڑیاں لگائے پیشی پر عدالت لایا گیا تو اس دوران جٹ برادری کے دو مسلح افراد نے شاہد گونگا راجپوت برادری کے زیر حراست افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وسیم اور ندیم موقع پر جاںبحق ہوگئے جبکہ 3افراد شدید زخمییوں کوٹراما سنٹر حافظ منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک زخمی زندگی کی بازی ہار گیا۔باقی دو شدید زخمی کو لاہور ریفر کردیا گیا۔
پتا چلا ہے کہ اس دشمنی میں اب تک 8 افراد قتل ہوچکے ہیں
0 تبصرے