![]() |
سانگھڑ۔ غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل |
سکھر: ضلع سانگھڑ کے علاقے ٹنڈوآدم میں دلہن کے رشتہ داروں نے پانچ ماہ کے شادی شدہ جوڑے کو مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کردیا۔
ملزمان نے سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم کے قریب گاؤں لانگ لاشاری میں دولہا ارشاد لنڈ اور اس کی بیوی پوپاری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور اپنی موٹر سائیکلوں پر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ جوڑے نے پانچ ماہ قبل محبت کی شادی کی تھی اور گاؤں چھوڑ دیا تھا۔ مقتول ارشاد لنڈ کے والدین نے الزام لگایا کہ مقتولہ پوپاری کے چچا میر محمد رند اور خاندان کے دیگر افراد نے قتل کی سازش کی اور قتل کیا ہے، جنہیں گرفتار کیا جائے۔
0 تبصرے