![]() |
Maryam Nawaz sharply criticizes Imran Khan |
عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے تھے کہ مہنگائی تب بڑھتی ہے جب حکمران چور ہو۔مریم نواز شریف
اسلام آباد (urdu point, geo news urdu, dunya news urdu, latest news in urdu, urdu newspaper, ) عمران خان کہتے تھے کہ اگر ملک میں مہنگائی بڑھتی ہے تو سمجھ لو کہ حکمران چور ہے، عمران اپنی زبان سے ثابت شدہ چورہے، عمران خان کی حیثیت مئیر اسلام آباد سے زیادہ نہیں ہے،مریم نواز کی عمران خان پر شدید ترین تنقید۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کی حیثیت مئیر اسلام آباد سے زیادہ نہیں ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان جب کنٹینر پر کھڑے ہوتے تھے تو کہا کرتے تھے کہ مہنگائی اس وقت زیادہ ہوتی ہے جب ملک کے حکمران چور ہوں اس لیے عمران خان اپنے بیان کی رو سے سرٹیفائیڈ چور ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس وقت عوام بدترین مہنگائی اور معاشی مسائل کی شکار ہے۔ ان حالات میں مسلم لیگ ن صرف عوام کی ترجمانی کر رہی ہے۔
انہوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت آتے ہوئے یہ مضخکہ خیز خبر سنی کہ نواز شریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری ہوئی ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ دنیا پاکستان کی لگائی گئی ساری ویکسین پر شبہات کا اظہار نہ کردے۔
مریم نواز نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا طریقہ رہاہے کہ جس نے بھی ان کی نااہلی اور خامیوں کو سامنے لایا وہ اس کے خلاف چڑھائی کردیتے ہیں اور ان دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان پر ان کی گولہ باری جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہرسفارتی محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جب سی سی این جیسے عالمی چینل پر یہ کہا جائے کہ عمران خان کی حیثیت مئیراسلام آباد سے زیادہ نہیں ہے۔ یہ شرمندگی کسی وزیراعظم کے حصے میں نہیں آئی۔
بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کسی راہنما نے بھی ذاتی میڈیا ٹرائل اور انتقام کے باوجود کسی ادارے پر تنقید نہیں کی جبکہ حکومتی وزراء الیکشن کمیشن کے اراکین کو اکسارہے ہیں کہ وہ الیکشن کمشنر کے خلاف بغاوت کریں۔یہ بہت خطرناک روش ہے۔ حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی آر ٹی ایس جیسی ٹیکنالوجی کے استعمال جیسی کہانی ہے جس پر کبھی اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔

0 تبصرے