![]() |
National T 20 Cup Pakistan, only 25% spectators allowed in ground. |
اسلام آباد ( سپورٹس ڈیک ) این سی او سی نے قومی ٹی 20 کپ کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کی کل گنجائش کا 25% حصہ کے لیے ٹکٹ جاری ہونگے اور صرف ان افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی جنھوں نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق 25 فیصد شائقین کی موجودگی کی شرح میں اضافے پرنظر ثانی 28 ستمبرکوہوگی ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ مداحوں کے ساتھ مل کر سٹیڈیم کی رونقیں بحال کرنا چاہتا ہے ، پی سی بی دنیا کو دکھانا چاہتا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تماشائیوں کے لیے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے لگائی گئی کرسیاں ابھی تک موجود ہیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ کرکٹ میچز کے لیے سکیورٹی کی ذمے داری پی سی بی کی ہوگی اور پی سی بی ہی کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پرعمل درآمد کرائے گا ۔
0 تبصرے