![]() |
وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کا امکان |
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ناراض حکومتی ارکان کو منا لیا ہے۔ذرائع
کوئٹہ ( day news urdu, urdu newspaper, urdu news)
اپوزیشن کی طرف سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومتی ناراض ارکان اسمبلی کے تحفظات دور کر کے منا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کوششوں سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ٹلتا نظر آرہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ناراض ارکان اسمبلی کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔اور مصالحتی کمیٹی ناراض ارکان اسمبلی کو راضی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد حکومتی ارکان عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ نہیں ہونگے۔ صادق سنجرانی نے ناراض صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کے ایک کمیٹی کا بنانے کا اعلان کیا ہے جو اگلے ہفتے اپنا کام شروع کرے اور اراکین اسمبلی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سے رابطہ رکھے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمیٹی پندرہ دن میں ارکان اسمبلی کی شکایات کا ازالہ کرے گی۔سینیٹر سرفراز بگٹی نے اے آر وائی نیوزسےخصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناراض حکومتی اراکین کے تحفظات شدید نوعیت کے نہیں تھے اور ان کو تقریباً منا لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ارکان کے معمولی نوعیت کے مسائل تھے جن کو حل کر لیا گیا ہے۔
تحریک عدم اعتماد اپوزیشن ارکان نے پیش کی ہے اور اب نمبر بھی ان کی ذمہ داری ہے ۔ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلی جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے صادق سنجرانی ان دنوں کوئٹہ میں ہیں۔ انھوں حکومتی ارکان سے ذاتی حیثیت سے ملاقاتیں کرکے ان کے تحفظات سنے اور حل کرانے کی یقین دہانی کروائی ۔
0 تبصرے