Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 تنظیم سازی کے ساتھ مختلف شخصیات کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ۔

مسلم لیگ ن کا بلوچستان میں تنظیم سازی کا فیصلہ



پاکستان مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں پارٹی کو فعال کرنے اور آئیندہ الیکشن میں بلوچستان میں کامیابی کے لیے پارٹی کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی طارق عزیز کے مطابق  میاں نواز شریف کی مشاورت سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے راہنماؤں کا اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔  اجلاس میں سردار یعوب ناصر،جمال شاہ کاکڑ،جعفر مندوخیل،آغا شاہ، راحیلہ درانی،سیدال ناصر، نعمان خان اور دیگر شریک ہونگے۔ اجلاس میں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق،  عطاء اللہ تارڑ،  مریم اونگزیب کی شرکت کا امکان ہے۔
اجلاس میں سردار محمد حسنی اور رائیسانی برادران کی پارٹی میں شمولیت اور ان کو مختلف ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سردار فتح محمد حسنی کی شمولیت کی بات حتمی مراحل میں ہے اور جلد امکان ہے کہ شہباز شریف بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ 
مسلم لیگ ن کو سردار ثناءاللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کے پارٹی چھوڑنے کے  بعد بلوچستان میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مسلم لیگ ن نے اب فیصلہ کیا ہے بلوچستان میں پارٹی کو فعال کیا جائے اور وفاق کی سیاست کرنے والے قوم پرستوں سے بات کرکے پارٹی میں شامل کیا جائے گا۔ بلوچستان میں  سیاسی پارٹیاں شخصیات کے مرحون منت ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے حوالے سے بلوچستان میں بہتر تائثر پایا جاتا ہے اور عوامی سطح پر ووٹ بینک موجود ہے۔ 
مسلم لیگ ن کا اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ کی بھی بلوچستان کی عوام کافی پذیرائی دکھنے میں آرہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے