![]() |
کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں فوج کو تعینات نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن ۔فائل فوٹو صرف نمونے کے لیے |
اسلام آباد (نامہ نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں فوج کی تعیناتی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ یہ درخواست تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو دی تھی۔
ملک بھر کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات 12 ستمبر کو منعقد ہورہے ہیں۔ جس میں تمام سیاسی پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں۔
تحریک انصاف نے پچھلے ہفتے الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی کہ پولنگ کے دوران امن وامان برقرار رکھنے اور دھاندلی کے خدشات کے مدنظر مناسب اختیارات کے ساتھ پولنگ سٹیشنز پر فوج کو تعینات کیا جائے ۔
آج الیکشن میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کی طرف سے فوج کی تعیناتی کی درخواست کا جائزہ لیا گیا، تاہم اجلاس نے مشترکہ طور پر تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی کی ضرورت نہیں، پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری لگائی جائے گی۔
0 تبصرے