Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان افغان طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے: فوجی ترجمان

 
Pakistan in constant touch with Afghan Taliban: military spokesman

اسلام آباد: پاکستان افغان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
 ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی ، مفادات اور افغانستان میں پائیدار امن کے لیے ہم طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ 
 انہوں نے کہا کہ طالبان نے کئی مواقع پر اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ کسی بھی گروپ یا تنظیم کو پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف کسی بھی  دھشت گردی یا غیرقانونی سرگرمی کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
 طالبان راہنماؤں نے  مختلف مواقع  پر اس بات کا بار بار اعادہ کیا ہے کہ کسی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ سرگرمی کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہمارے پاس ان کے ارادوں پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور اسی لیے ہم مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہمارے قومی مفاد میں ہے کہ افغانستان میں ایک عوام کی حمایت یافتہ مضبوط حکومت ہو۔ یہی بات پاکستان اور دنیا کے مفاد میں ہے۔ افغانستان کی بدامنی اور خانہ جنگی سے پاکستان براہ راست متاثر ہوتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے