Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستانی فوجی سوڈان میں فرض کی ادائیگی کے دوران شہید: آئی ایس پی آر

اقوام متحدہ امن مشن میں تعینات پاکستانی سپاہی سوڈان میں شہید۔فائل فوٹو


 



فوج کے  شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لانس نائیک عادل جان نامی ایک پاکستانی فوجی سوڈان میں امن مشن کے دوران اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔
فرنٹیئر کور بلوچستان سے تعلق رکھنے والا یہ سپاہی اپنی یونٹ کے ساتھ 28 فروری کو اقوام متحدہ کے مشن کا حصہ بنا تھا۔
 یہ فوجی دارفور میں افریقی یونین ہائبرڈ آپریشن میں تعینات تھا۔ ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے تھا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن  نے نیویارک  میں ایک بیان میں کہا کہ جان 9 ستمبر کو الفاشر میں ڈیوٹی کے دوران بیمار ہونے کے فورا بعد انتقال کر گئے۔
 اس نے مزید کہا کہ پاکستانی  سپاہی کو ایک  خدمت کے جذبہ سے سرشار، انتہائی  ذمہ دار اور پیشہ ور سپاہی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
پاکستان اقوام متحدہ کی امن مشن فوج میں سب سے زیادہ خدمات انجام دینے والا سب بڑا ملک ہے۔ دارفور سوڈان میں پاکستان کا مکمل ہیلتھ یونٹ بھی کام کر رہا ہے۔
 پاکستان کا پہلا اقوام متحدہ کا امن مشن 1960 میں کانگو میں شروع ہوا اور اب تک 200،000 سے زائد پاکستانی فوجیوں نے 28 ممالک میں 60 مشنوں میں حصہ لیا ہے۔  14 اقوام متحدہ کے جاری مشنوں میں  پاکستان کے اب بھی نو ممالک میں 7000 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔
 گزشتہ سال اپنے دورہ پاکستان کے دوران ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امن قائم کرنے میں پاکستانی خواتین کی شراکت کو سراہا تھا۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان خواتین امن دستوں کو  کامیاب بنانے میں سرخرو  ہوئی ہیں اور دیگر فوجیوں کے لیے ایک مثال ہیں



keywords : Sudan,  Darfur,  UN peacekeeping mission, Pakistan, urdu news, geo news urdu,  express news urdu, latest urdu news,  Pakistan Army 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے