Header Ads Widget

Responsive Advertisement

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

 

Gwadar The statue of Quaid-e-Azam was destroyed by an explosion

Quaid e Azam statue on marine drive gawadr - File photo


پاکستان کے شہر گوادر میں مرین ڈرائیو پر نصب بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا قدآور مجسمہ دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑا دیا گیا ہے۔

دھماکے اور مجسمہ کو تباہ کرنے کی ذمہ داری بلوچ کلعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن  آرمی نے قبول کر لی ہے۔
 کالعدم تنظیم کے ترجمان بیبگر بلوچ نے ٹوئٹر پر  اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ انھوں نے اسے اپنے سرم چاریوں کی کامیاب کارروائی قرار دیا ہے۔
ڈی پی او گوادر ڈاکٹر فرحان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ دھماکہ اتوار کی صبح نو بجکر 20 منٹ پر  ہوا۔
ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے بی بی سی کو بتایا کہ اس غیر معمولی  واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساحل سمندر ہونے کی وجہ سے یہ جگہ سیاحوں کے لیے کھلی ہے، اب تک کی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد نصب کرنے والے سیاحوں کے روپ میں تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری  نہیں کی گئی تاہم  جلد تحقیقات مکمل کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کا مجسمہ  اس سال جون میں گوادر میں میرین ڈرائیو پر نصب کیا گیا تھا۔ اس علاقے سکیورٹی کے لحاظ سے انتہائی حساس سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں نزدیک ہی ڈی آئی جی آفس اور جنرل آفیسر کمانڈنگ آرمی کی رہائش گاہ ہے جہاں ہر وقت سکیورٹی تعینات رہتی ہے اور  یہاں سکیورٹی پر متعین گاڑیوں کے سامنے مجسمہ نصب تھا۔
اس کاروائی کے بعد سکیورٹی کے حوالے سے نئے خدشات نے جنم لیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے