Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کامیاب آپریشن کے بعد گجرات کی ایک لڑکی لڑکا بن گئی۔

 
گجرات کی عمارہ سے عمار بن گیا۔ فائل فوٹو
 
لاہور- (ڈے نیوز اردو)  جنرل ہسپتال میں ایک کامیاب آپریشن کے نتیجہ میں ایک لڑکی لڑکا بن گئی ۔
جنرل ہسپتال لاہور کی پلاسٹک سرجری ٹیم نے گجرات کی رہنے والی عمارہ کا چار گھنٹے طویل آپریشن کیا جس کے نتیجے میں وہ عمارہ سے عمار بن گئی۔

 گجرات سے تعلق رکھنے والی عمارہ میٹرک کی طالبہ تھی ۔ عمارہ کا عمار بننے کے بعد  اس کے جذبات ،  تاثرات ،  انداز ، دنیا کو دیکھنے کا  زاویہ اور کھیلوں میں دلچسپی سمیت سب کچھ بدل گیا ہے۔
جنرل ہسپتال لاہور کے شعبہ پلاسٹک سرجری کی سربراہ ڈاکٹر رومانہ اخلاق کی  سربراہی میں ٹیم نے عمارہ پر 4 گھنٹے طویل کام کیا جس میں کئی آپریشن کیے گئے۔
 ڈاکٹروں کے مطابق عمارہ کی آواز کے ساتھ ہارمونز بھی بدل رہے  تھے جس کی وجہ سے آپریشن بہت زیادہ کامیاب ہوگا۔
 عمارہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ عمارہ میں بچپن سے لڑکوں والی کی عادتیں زیادہ تھی اور اب وہ ان کا بیٹا بننے پر بہت خوش ہے۔
 عمار کا کہنا ہے کہ وہ لڑکا بن کر بہت خوش ہے ، اب وہ نئے دوست بنائے گا اور ان کے ساتھ کرکٹ سمیت دیگر کھیل کھیلے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے