![]() |
DayNewsUrdu |
20 سال بعد افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا اور طالبان کو اقتدار سونپنا جسے امریکہ نے 2001 میں نائن الیون کے حملوں کے بعد نشانہ بنانا شروع کیا تھا ، پاکستان اور بیرون ملک سوشل میڈیا صارفین کے لیے بہترین موضوع ثابت ہوا ہے۔
حال ہی میں ، امریکی فوج کا ایک دستہ 29 اگست کو پاکستان پہنچا ، جس پر پاکستانیوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ پاکستان میں اس دستے کی موجودگی سیاسی پارٹیوں کے سوشل میڈیا ونگز کے درمیان حسب سابق مقابلہ کا سبب بنی۔ ن لیگ اور اتحادیوں نے وزیراعظم کے امریکہ کو اڈے نہ دینے کے بیان ایبسولیٹلی ناٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے سوشل میڈیا نے اس خفت سے بچنے کے طرح طرح میمز اور مذاق بنائے جن میں ایک تصویر شئیر کی گئی کہ کچھ امریکی فوجی پناہ گاہ جو کہ لاوارث لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے، اس میں کھانا کھا رہے ہیں۔
پناہ گاہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں ضرورت مند افراد کو کھانا اور رہائش فراہم کرنے کا ایک اقدام ہے۔
تاہم ، کھانے کی میز پر امریکی فوجیوں کی اصل تصویر 2013 میں کویت کی ہے جہاں وہ کھانے کھا رہے ہیں۔
ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے جعلی تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین پر تنقید کی۔ انہوں نے قرآن پاک کے ایک متن کا حوالہ بھی دیا جو کہ خبر کو پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق پر زور دیتا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ احساس پناہ گاہ کو متنازعہ بنانے سے گریز کریں۔
تاہم یہ تصویر زیادہ تر تحریک انصاف کے حمایت کرنے والے صارفین نے پوسٹ اور شئیر کی ہے۔
0 تبصرے