Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مہربان، راتوں رات کروڑ پتی بن گئے۔

 بھارت میں  غریب ماہی گیروں پر قدرت مہربان،  مچھلی کی نایاب قسم سے جال بھر گیا۔ ایک دن میں پونے دو کروڑ کی مچھلی  فروخت کی۔

Indian fishermen cought a rare type fish- File photo
 
ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق ممبئی میں ماہی گیروں پر شکار کی لگی پابندی ہٹنے کے پہلے  دن ہی شکار کے لیے کھلے سمندر میں جانے والے ناخدا چندرا کانت اور اس کے ساتھیوں  پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی۔ ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں شکار کے لیے جال پھینکا تو وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کی قسمت بدلنے والی ہے۔ جال  اٹھانے پر  ان کی حیرانگی کی انتہا نہ رہی جب ان کے جال میں انتہائی بیش قیمت مچھلی،، سوا،،  کافی تعداد میں  پھنسی ہوئی تھی
چندرا کانت نے واپس ساحل پر پہچنے سے پہلے ہی جال میں پھنسی 157 سوا مچھلیوں کی ویڈیو اپنے دوستوں کو بھیج دی جو کہ سوشل میڈیا گروپس میں وائرل ہو گئی۔۔ جب وہ مچھلی کی کشتیوں کی بندگاہ پر پہنچا تو خریدار مچھلی خریدنے کے لیے  پہلے سے موجود تھے۔
ماہی گیروں نے یہ مچھلی 1 کروڑ 73 لاکھ میں فروخت کی۔

واضح رہے کہ ’سوا‘ مچھلی کا شمار مہنگی ترین مچھلیوں میں ہوتا ہے۔اس کے مہنگا ہونے کی وجہ مچھلی کا گوشت نہیں بلکہ اس کے مہنگا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بالغ سوا مچھلی کی جھلی سے سرجری کے بعد ٹانکے کے لیے استعمال ہونے والے دھاگے بنتے ہیں اور یہ دھاگے جسم کی اندرونی  سرجری میں استعمال ہوتے ہیں، سوا مچھلی کی  جھلی سے بننے والے دھاگے قدرتی طور پر انسانی جسم میں حل پذیر ہوتے ہیں اور جسم کے اندر کچھ عرصہ بعد  خود گھل کر ختم ہوجاتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے