![]() |
لاہور کچہری میں بیوی کی ناراضگی پر خودکشی کوشش کرنے والا شخص ۔ فائل فوٹو |
لاہور۔ یوں تو پیار اور محبت میں جان دینے کے وعدے تو بہت کرتے ہیں لیکن عملی طور ایسا کرنے والے بہت کم ہیں۔ ایسا ایک واقعہ گذشتہ روز ضلع کچہری لاہور میں پیش آیا جہاں عبدالرحمن نامی شخص کو روتے اور دیواروں سے ٹکریں مارتے دیکھا گیا۔ عبدالرحمن نے بیوی کے چھوڑ جانے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن لوگوں نے اسے بچا لیا۔
عبدالرحمن نے اپنے والدین اور رشتہ داروں کو چھوڑ کر مسمات ن کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی اور دونوں نے ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائی تھی۔شادی پر مسمات ن کے والدین بھی ناخوش تھے۔ شادی کے کچھ دنوں بعد مسمات ن کے والدین نے عدالت میں درخواست دی کہ عبدالرحمن نے ہماری بیٹی کو زبردستی پاس رکھا ہوا اور وہ قید تنہائی میں لہذا اسے رہا کروایا جائے اور شوہر سے خلع کا حکم دیا۔ عدالت نے مسمات ن کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا جہاں مسمات ن نے والدین کی حمایت کردی اور شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے والدین کے ساتھ جانے کا بیان دیا۔ لہذا جج نے مزید کاروائی کے لیے اگلی تاریخ کے ساتھ مسمات ن کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ جس پر عبدالرحمن رنجیدہ ہوگیا اور عدالت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کرخودکشی کرنے کی کوشش کی جسے لوگوں نے ناکام بنا دیا۔ بعد عبدالرحمن عدالت کی دیواروں سے ٹکریں مارتا دیکھا گیا۔
0 تبصرے