Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بیوی اورتین معصوم بچوں کا قاتل ملزم گرفتار

 وہاڑی: پولیس نے گھریلوں جھگڑے کی وجہ سے بیوی اور 3معصوم بچوں کو قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کرلیا۔

Police arrest accused of murder in Borywala- File photo




پولیس حکام  تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ضلع وہاڑی کے شہر بورے والا میں  اجتماعی قتل کا اندوہناک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں بے رحم اور ظالم شوہر نے اپنی بیوی اور تین معصوم بچوں کو کھلاڑیوں کے وار کر کے بے دردی کے ساتھ قتل کردیا۔
پولیس  کے مطابق  یہ واقعہ نواحی گاؤں 30 ڈبلیو بی میں پیش آیا جہاں  بے رحم قاتل نے بیوی اور تینوں بچوں کو قتل کرنے کے لیے کلہاڑی کے کا استعمال کیا ۔ مقتولین میں بیوی شہناز،  آٹھ سالہ بیٹی سمیرا، چھ سالہ بیٹا زین اور تین سالہ بیٹی شانزہ شامل ہیں۔ ملزم عمر کا نام عمر معلوم ہوا ہے جوکہ محنت مزدوری کرتا ہے۔ملزم کو پولیس نے فوراَ گرفتار کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔  ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے غربت اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ  آکر بیوی اور بچوں کو قتل کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے