Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کراچی کی فضا میں متعدد دیوہیکل امریکی شنوک فوجی ہیلی کاپٹرز کی پرواز، ویڈیو وائرل

 بڑے بڑے امریکی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز کو شہری کراچی کی فضاؤں میں دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے۔شنوک ہیلی کاپٹرز ائیر بیس سرگودھا سے  اڑان بھر کر کراچی میں مسرور ائیر بیس پر اترے - ذرائع









کراچی کی فضا میں امریکی ہیلی کاپٹروں کی پرواز کی ویڈیو وائرل۔ یہ تصویر وائرل ویڈیو کا سکرین شاٹ ہے۔



کراچی ( تازہ ترین ۔ 3 ستمبر 2021ء ) اردو پوائنٹ کی خبر کے مطابق کراچی کی فضا میں  کئی دیوہیکل امریکی فوجی شنوک ہیلی کاپٹرز کو اڑتے دیکھا گیا ہے۔عوام  بڑے امریکی ہیلی کاپٹرز کو کراچی کی فضا میں اڑتا کرتا دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی فضا میں جمعرات کی شام  کو متعدد فوجی شنوک ہیلی کاپٹرز کو دیکھا گیا۔ ہیلی شمال مشرق سے مغرب کی جانب پرواز کرتے ہوئے جا رہے تھے
امریکی فوجی ٹرانسپورٹ شنوک ہیلی کاپٹرز ایک فارمیشن  بنا کر پرواز کررہے تھے۔  ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی ہیلی کاپٹرز نے پاکستان کی فضا میں پرواز کی اور یہ پرواز ایک مقام سے دوسرے مقام کی کے لیے کی گئی۔ کچھ ذرائع کے مطابق یہ پرواز سرگودھا سے کراچی مسرور بیس ہوئی 
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تمام امریکی فوجی پاکستان سے چلے گئے ہیں اور اب پاکستان میں کوئی  امریکی فوجی  نہیں ہے۔تاہم اب سوال  پیدا ہو تا ہے کہ  جب تمام امریکی فوجی ہمارے ملک پاکستان سے  جا چکے ہیں تو امریکی ہیلی کاپٹرز کو اڑانے والے  پاکستانی پائیلٹ ہیں یا پھر امریکا کے- 
اس پہلے کئی امریکی فوجی اسلام آباد پہنچے تھے اور ان کو ایمرجینسی ویزے جاری کرکے اسلام آباد کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا تھا۔
جہاں انہیں وزارت داخلہ نے خصوصی ویزے جاری کرکے ہوٹلوں میں ٹھہرایا تھا۔یہ بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ امریکی فوجی کچھ دن پاکستان میں قیام کریں گے تاہم وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان سے آنے والے امریکی فوجیوں کی پاکستان میں طویل مدتی موجودگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو غیر ملکی ملک میں قیام کریں گے انہیں 21 سے 30 دن کے ٹرانزٹ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا ہے کہ ہم نے 3 ہزار امریکی فوجیوں کے قیام کا بندوبست کیا تھا لیکن ہمارے پاس بہت کم لوگ آئے ہیں جن 21 سے 31 دن کے ٹرانزٹ ویزے جاری کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے واضع طور باضابطہ کو بیان جاری نہیں کیا کہ امریکی فوجی اہلکار اسلام آباد کتنے وقت اور کیوں موجود ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے