Trading corporation of Pakistan import sugar for utility stores 


urdu newspaper,  urdu news, geo news urdu,  urdu akhbar
اردو پوائنٹ کی خبر کے مطابق حکومت نے  پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین چینی درآمد کرلی۔ یہ چینی یوٹیلیٹی سٹورز تک 123 روپے فی کلو تک پہنچے گی جس میں تمام اخراجات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو سستی چینی مہیا کرنے کے لیے ملکی تاریخ مہنگی ترین چینی درآمد کرلی۔ ایک ٹی وی چینل کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی  طرف سے  منگوائی  گئی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن چینی  پاکستان پہنچ گئی ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن کو منگوائی گئی چینی پورٹ پر 109روپے 90 پیسے فی کلو میں پڑی ہے جب کہ اس سے پہلے منگوائی گئی ایک لاکھ ٹن چینی کی لینڈڈ کاسٹ 89.26 روپے فی کلو پڑی تھی۔ اس طرح ٹرانسپورٹیشن سمیت تمام اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز تک چینی تقریبا 123 روپے کلو میں پہنچے گی۔
حکومت پاکستان نے اپنے ملک میں تیار ہونے والی چینی کے ایکس مل  ریٹ 84 روپے 75 پیسے فی کلو گرام مقرر کیا ہے، اس طرح  باہر سے منگوائی گئی چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25.15 روپے فی کلو مہنگی پڑی رہی ہے جب کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو یہ چینی تقریباً 33.25 روپے کلو مہنگی پڑے گی۔
حکومتی فیصلے کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر باہر سے منگوائی گئی مہنگی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی اور  باقی خسارہ سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔
دوسری طرف وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ ملک چارکروڑ لوگوں کو کیش پروگرام کے ذریعے مدد کی جائے گی۔ 
موجود حکومت کے دور میں مہنگائی نے عوام کے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ جس کے لیے مہنگائی کو کم کرنے کے لیے حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے کئی اجلاس ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک عوامی سطح پر کوئی ریلیف نظر نہیں آیا۔  حکومتی سطح پر یوٹیلٹی سٹورز کو ریلیف دینے کا بڑا ذریعہ سمجھا جارہا ہے لیکن محدود تعداد اور محدود سپلائی کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آتے ہیں۔


https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-09-26/news-2918347.html