![]() |
سرگودھا میں قبرستان میں پولنگ سٹیشن قائم ۔فائل فوٹو |
جیو نیوز اردو اور جنگ اخبار اردو کی خبر کے مطابق یہ پولنگ سٹیشن پنجاب کے شہر سرگودھا میں قائم کیے گئے ہیں۔
قبرستان میں قائم کیے گئے پولنگ سٹیشنز سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 9 کے 2 پولنگ سٹیشن ہیں۔
باجوہ کالونی سرگودھا کے قبرستان میں قائم عارضی پولنگ سٹیشنز پر ووٹر گہما گہمی ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ وارڈ نمبر 9 میں کوئی سرکاری عمارت موجود نہیں تھی اس لیے قبرستان میں شامیانے لگا کر عارضی پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے جہاں تمام سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں اور پولنگ کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 42 کنٹونمنٹ بورڈز ایریا کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ جہاں 1500 سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہے۔
keywords : urdu news, Pakistan elections, geo news urdu, express news urdu, latest news
0 تبصرے