![]() |
مختلف واقعات میں 7 خودکشیاں |
7 خودکشیاں : چھ بچوں کی ماں پھندے سے جھول گئی عثمان نے زہریلی گولیاں کھالیں ، ایف ایس سی کا طالب علم نہر میں کود گیا ،کراچی میں دو ذہنی مریضوں نے بیماری سے تنگ آ کر خود کو آگ لگا کر جلالیا
چیچه وطنی ، کراچی ( APP,geo news urdu,express news urdu, dynya news urdu,day news urdu)
مختلف علاقوں میں 6 بچوں کی ماں سمیت 3 افراد نے خودکشی اور 2 افراد نے خودسوزی کر لی ۔ تین مرلہ سکیم چیچہ وطنی کا رہائشی عثمان بے روز گار تھا اس نے گھر یلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھالیں ۔ متوفی کے تین بھائی اور چار بہنیں ہیں ۔ پاکپتن کینال کے نزدیک ایف ایس سی کے طالبعلم محمدعلی عرف لال شاہ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ ریسکو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش نہر سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی تھرپارکر میں چھ بچوں کی ماں پھندے سے جھول گئی ۔ اسلام کوٹ شہر کے قریب کولہی کی ڈبائی میں چھ بچوں کی ماں لاڈو زوجہ کرم کولہی نے گھر کے اندر ایک کمر ے میں خودکشی کر لی ۔ محلے والے خودکشی کا سیب گھریلو تنازع بتارہے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے خودکشی کا سبب معلوم نہیں ہوا ہے ۔ کراچی میں لیاری اور شاہین کمپلیکس کے قریب ریلوے کالونی میں دو افراد نے بیماری سے تنگ آ کر خودسوزی کر لی ۔ چاکیواڑہ تھانے کی حدود بکرا پیڑی مندرہ محلہ میں ایک شخص نے خود کو آگ لگائی وہاں موجود لوگوں نے بجھانے کی کوشش کی اور اسے ہسپتال منتقل کیا تاہم تب تک وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ مرنے والے کی شناخت ناصر ولد ابو بکر کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق گھر والوں نے بیان دیا ہے کہ متوفی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی اور علاج چل رہا تھا ۔ اپنی بیماری سے تنگ آ کر اس نے خود کو جلا لیا ۔ ریلوے کالونی میں 45 سالہ عارف مسیح ولدصادق مسیح نے خود کو آگ لگا لی جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا ۔
0 تبصرے