![]() |
بدری فورس 313۔ فائل فوٹو |
افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد طالبان مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ بین القوامی برادری ان کو افغانستان کی جائز اور نمائندہ حکومت تسلیم کرلے۔اس کے لیے جہاں سفارتی کوششیں جاری ہیں وہی پر اپنے آپ کو افغانستان کی مضبوط داخلی طاقت کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنا بھی ہے۔ اس مقصد کے لیے طالبان مختلف ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔
پچھلے دنوں طالبان نے اپنی بدری فورس 313 کے بارے ایک پروپیگنڈہ مہم لانچ کی تھی جس میں چھوٹی ڈاکومنٹری ویڈیوز اور فوٹیج جاری کی گئی ۔
جس کے اندر مکمل کیموفلاج وردی اور فوجی اسلحہ کے ساتھ مختلف فوجی مہارتوں کے نمونے پیش کرتے منعظم فوجی نظر آرہے ہیں۔
اس فورس کے پروپیگنڈہ مہم کا مقصد داخلی طالبان مخالف قوتوں کو خوفزدہ کرنے کے ساتھ دنیا کو بھی یہ بتانا تھا کہ طالبان اب ایک پیشہ ور فوج رکھتے ہیں ۔
بدری فورس 313 کا پہلی دفعہ 2018 میں نام سامنے آیا تھا جب کابل کے نزدیک ایک برطانوی کیمپ پر حملہ ہوا تھا۔ اب 2021 میں کابل ائیرپورٹ اور صدارتی محل کی حفاظتی ذمہ داریاں اس فورس کے حوالے کرنے کے وقت سامنا آیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے میں بنیادی کردار بدری فورس اور ریڈ یونٹ جیسے گروپ کا ہے جنھوں نے سپیشل فورسز کے طرز پر ٹریننگ حاصل کر رکھی ہے۔
اس فورس کے بارے مصدقہ اطلاعات ابھی تک کسی بااعتماد ذرائع سے سامنے نہیں آئی۔ ان کی تعداد کتنی ہے اور ان کی ٹریننگ کس رول پر کی گئی ابھی تک معلوم نہیں ۔
یہ فورس ابتدالی طور حقانی نیٹ ورک نے بنائی تھی جو افغان طالبان کا حصہ ہے۔ بدری فورس 313 کا نام مشہور پہلی اسلامی جنگ کے نام پر رکھا گیا جس میں 313 مسلمانوں نے 1000 سے زائد افراد پر مشتمل قریش مکہ کے جنگی لشکر کو شکست دی تھی۔
اس فورس کا ہیڈ کوارٹر صلاح الدین ایوبی ملٹری اکیڈمی میں بنایا گیا ہے۔
بدری فورس 313 کی جو تصاویر جاری کی گئی ہیں اس میں وہ باقی دنیا کی سپیشل فورسز کی طرح کیموفلاج وردی، جدید فوجی ہیلمٹ، وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم، بلٹ پروف جیکٹس، نائیٹ ویژن گاگلز ، ایم فور رائفل اور جدید سازوسامان سے لیس نظر آتے ہیں۔ زیادہ تر ان کے پاس جدید فوجی سازوسامان نظر آتا ہے ،اس سامان کے حصول کا کوئی آفیشل ذریعہ نظر نہیں آتا۔ یا تو یہ سامان امریکی اور افغان فورسز سے چھینا گیا یا ان کے چھوڑ کر جانے کے بعد قبضہ میں لیا گیا ہے ۔ یہ سامان بلیک مارکیٹ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
بدری فورس 313 طالبان کا ایک الگ چہرہ دکھاتی ہے ۔
, badri 313, Afghanistan,
special forces of Taliban, Urdu
urdu news, geo news urdu express urdu news service, latest urdu news,
reference,
0 تبصرے